ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آٹے، چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور بحران پرحکومت کو عدالت طلب کر لیا گیا

datetime 24  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں ملک میں آٹے،چینی سمیت دیگر اشیا ضروری کے بحران کا قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 17 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ملک میں آٹے چینی سمیت دیگر اشیا ضروریہ کے بحران اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کو 17 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

عدالت کا وفاقی اور صوبائی حکومتیں تفصیلات پیش کریں عدالت نے حکومت سندھ،سیکریٹری ایگریکلچر سپلائی اینڈ پرائس،کمشنر کراچی،و دیگر سے بھی جواب طلب کیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیر قانونی زخیرہ اندوزی کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے ملک میں اشیا خوردونوش کا بحران آتا ہے،رمضان سے قبل بھی گراں فروشوں نے اشیا خوردونوش کی زخیرہ اندوزی شروع کردی ہے،اشیا خوردونوش کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوتا ہے،غیر رجسٹرڈ افراد ملک میں زخیرہ اندوزی کر کہ اشیا ضروری کا بحران پیدا کرتے ہیں،ہودنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ 1948 ایکٹ زخیرہ اندوزی،اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق بنایا گیا،ہوڈنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ ایکٹ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر سزاؤں کا تعین کیا گیا تھا،1953 میں کراچی ایس نشئیل آرٹیکلز پراسیسنگ پروفیٹینگ اینڈ ہوڈنگ ایکٹ کراچی ڈویژن کے لئے نافز کیا مگر عملدرآمد نہ ہوا، گوڈاون کی ریجسٹریشن کے لئے سندھ گوڈاون رجسٹریشن ایکٹ 1996 لایا گیا مگر بے سود ثابت ہوا۔عدالت سے استدعا ہے مزکورہ ایکٹس کو نافز کر کے عوام کو زخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…