جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

لیویز کی پوسٹوں میں کرپشن اور حکومت پر نوکریاں فروخت کرنے کا الزام، اپوزیشن اراکین کی جانب سے تہلکہ خیز الزامات

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پشین میں لیویز کی پوسٹوں میں کرپشن اور حکومت پر نوکریاں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت فنڈز کے بعد نوکریوں میں بھی گھپلے ماررہے ہیں اور میرٹ کو پامال کیا جارہا ہے تاہم حکومتی اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ اگر لیویز پوسٹوں میں کرپشن،اقرباء پروری یا خرید وفروخت کاالزام ثابت ہوا تو پوسٹوں کو واپس کینسل کر دیا جائے گا

تاہم اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور شور شرابہ کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے جس کے بعداجلاس کو 15منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا بلوچستان اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں اپوزیشن رکن اور پشین سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشین میں لیویز کے پوسٹوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پوسٹوں کو فروغ کیا گیا جس کی وجہ سے میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کیاگیا تین تحصیلوں کو نظر انداز کیا گیا اور فی لیویز پوسٹ 4سے8 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو روکا جائے اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو پشین کے عوام کے ساتھ ملکر بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی ہوئی اور اپوزیشن میں کرپشن وائرس مردہ آباد کے نعرے لگائیں جس کے بعد اجلاس کو 15منٹ کیلئے ملتوی کیا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن سید فضل آغا نے کہا کہ پشین کے لیویز پوسٹوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے جب اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملکر کرپشن کا خاتمہ کررہی ہے تو حکومت کو ہماری باتوں کو برا نہ ماننا چاہیے بلکہ ہماری باتوں پر غور کریں اور پوسٹوں کو فوری طور پر کینسل کیا جائے اپوزیشن رکن عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ بد قسمتی سے جو حکومت کرپشن کیخلاف باتیں کررہی ہے ان کی حکومت میں پوسٹیں فروخت ہورہی ہے

تمام ضلعی انتظامیہ پوسٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں تین تحصیلوں کو نظر انداز کیاگیا اور اپنے من پسند اور ان لوگوں کو پوسٹیں دیئے گئے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان نے پشین میں ہونے والے بھرتیوں کے حوالے سے جو تحفظات بیان کئے ہیں اس کو ہم دیکھ رہے ہیں اگر اس میں کچھ بھی ہوا تھا تو وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اعتماد میں لیکر پوسٹوں کو دوباری کینسل کرینگے قلعہ عبداللہ میں بھی 117افراد کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا پوسٹیں بھیجنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں میرٹ کو پامال نہیں ہونے دینگے اگر اپوزیشن کے ساتھ ثبوت ہے تو سامنے لا یا جائے نیب اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے موجود ہے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں معاملے کو نمٹا دیا جائے اور مکمل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…