منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ماہِ رجب کا چاند نظرنہیں آیا،شب معراج کب ہو گی، اعلان کر دیا گیا

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1441ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب بروز بدھ کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)،

موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سے اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولاناحافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمدنعیمی، مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔چیف منیجر اسپیس سپارکوغلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر CDPCندیم فیصل نے فنی معاونت فراہم کیں۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ پاکستان بھر میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود یا غبار آلود تھا،بعض مقامات پر بارش ہورہی تھی اور بعض مقامات پر مطلع بالکل صاف تھا،پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جامعۃ الرشید کے شعبہئ فلکیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب المرجب بروز بدھ 26فروری 20 20ء کو ہوگی اور شبِ معراج 22مارچ (اتوار اورپیر کی درمیانی شب) کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…