اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اتنی سستی ہو سکتی ہیں لیکن آئی ایم ایف کی وجہ سے حکومت فی لٹر قیمت میں کتنا کمی کرے گی؟ ماہرین کی دھماکہ خیز رائے

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی سے ڈیزل خریداری 13 روپے 30 پیسے کم قیمت پر ہوئی ہے، پیٹرول خریداری کا اوسط ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے لیٹر کم رہا ہے۔یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کا امکان موجود ہے۔ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے اور عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کے سبب حکومت پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، امریکی خام تیل لی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔کورونا وائرس اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں،اس کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…