جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

خاتون کا  چرچ میں بم نصب کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)لندن میں خاتون نے 2 دہشت گردی کے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جن میں سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ پر بم حملے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹ مطابق 36 سالہ صفیہ شیخ کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے اور 11 مئی کو اولڈ بیلے عدالت میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ان پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا

جس میں کسی ایسے شخص سے رابطہ کیا جانا بھی شامل ہے جو ان کے مطابق ان کی دھماکا خیز مواد کی تیاری میں مدد کرسکتا تھا۔الزامات میں بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون نے دھماکا خیز مواد کیلئے ایک ہوٹل کو ہدف کے طور پر انتخاب کیا اور پھر سینٹ پال چرچ کو دوسرے بم دھماکے کے لیے ہدف کے طور پر انتخاب کیا تھا،انہوں نے داعش سے بیعت کے لیے خطوط بھی لکھے تھے۔پولیس کے مطابق ان پر دوسرا الزام دہشت گردی پر اکسانے پر مبنی مواد کو پھیلانے کا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2 فروری کو لندن میں چاقو زنی کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔20 سالہ نوجوان نے جعلی خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جسے لندن کی مصروف شاہراہ ساؤتھ اسٹریٹ پر 2 افراد کو چاقو سے زخمی کرنے پر پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا،مذکورہ شخص اس سے قبل کیے گئے دہشت گردی کے جرم کی سزا کاٹ کر کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔داعش کے پروپیگنڈا دھڑے نے حملہ آور کو ’داعش کا جنگجو‘ قرار دیا اور کہا کہ اس نے یہ حملہ شدت پسند تنظیم کے خلاف لڑنے والے عالمی اتحاد میں شامل ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کال کے جواب میں کیا۔‎



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…