اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام کے لیے گرینڈ ریلیف پیکیج تیار ۔چینی پر جی ایس ٹی میں 5 سے 8 فیصد تک کمی،سٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ 13.25 فیصد میں کمی لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرول 27 اور ڈیزل 30روپے
سستا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم انہیں وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے آگاہ کیا جس کے بعدامکان ظاہر کیا جا رہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر 8 سے 15 روپے کمی کا ریلیف مل سکتا ہے۔علاوہ ازیں گیس ٹیرف کی مد میں 68 ارب روپے ،بجلی ٹیرف میں 80 ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کر لی گئی ۔