ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پٹرول کی قلت، حقیقت کیا ہے ؟پی ایس او نے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے زور دیا ہے کہ پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کو پیٹرول کی قلت کی افواہیں گردش کرنے لگی تو پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کے حصول کے لیے شہریوں میں ہیجانی کیفیت نظر آئی۔اس ضمن میں پی ایس او کے ترجمان عمران رانا نے بتایا کہ ہمارے پاس پیٹرول کا اسٹاک دستیاب ہیں اور پیٹرول کی فراہمی کا قطعی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو خشک نہیں ہونے دیں گے، ہر صارف کو پیٹرول ملے گا۔خیال رہے کہ پی ایس او نے کیماڑی میں اپنے آئل ٹرمینل کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اپنے عملے کو زہریلی گیس سے بچایا جا سکے۔کیماڑی میں زہریلی گیس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کی اموات ہوچکی ہے اور متعدد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ٹرمینل بند ہونے کی خبر نشر ہوتے ہی پیٹرول پمپوں پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں .علاوہ ازیں آل پاکستان سی این جی / پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے شبیر سلیمان نے کہا کہ پیٹرول کی فراہمی متاثر ہوئی ہے لیکن شہر میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر بعض گمراہ کن اطلاعات کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔پی ایس او کے ترجمان نے بتایا کہ کیماڑی آئل ٹرمینل بند ہونے کے بعد ملک میں تیل ذخیرہ کرنے والا سب سے بڑا ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل 24 گھنٹے فعال رہیگا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کے پاس ملک بھر میں تیل کے 23 ٹرمینلز ہیں جن میں سے صرف ایک (کیماڑی) غیر فعال تھا۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پی ایس او کے مطابق کراچی میں تیل کی دوسری مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے صارفین کے بوجھ میں اضافہ ہوا۔ان کے مطابق پی ایس او موجودہ صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ شیئر سے زیادہ پیٹرول فراہم کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…