جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے4بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں گرفتار ہونے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے)نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پر23بھارتی ماگیروں کو حراست میں لے کران کی4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیاہے ۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی سمندری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی کارروائی کے نتیجے میں4ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں اور 23 بھارتی ماہی گیروں کو

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیاہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھارتی ماہی گیر سمندری حدود کو عبور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور پی ایم ایس اے کے بحری جہاز ان کی یہ کوششیں ناکام بنائے ہوئے ہے ۔ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی زون میں پی ایم ایس اے موجود، چوکس اور بھارت کوکسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کو اپنی سمندری حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایات دی گئیں ہیں اور اس ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روزایک بارپھر بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو عملے کے ہمراہ 15 میل پاکستانی سمندری حدود میں گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے بھارتی افراد بظاہر ماہی گیر لگتے ہیں۔ تاہم ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی درست شناخت اور پاکستان کی حدود میں انکے داخلے کے ارادے کو جانچا جا سکے۔ترجمان کے مطابق جیسا کہ بھارت ہمیشہ جھوٹی کاروائیوں کے دعوے کرتا ہے۔ پی ایم ایس اے اس امکان کو پوری طرح جانتا ہے اور انہیں ناکام بنانے کے لئے ہردم چوکس ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں گھس کر اعلی معیار کی مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔ جو مقامی فشرمین کے آمدنی کی کمی پر نظر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت کو نقصان اور ماحولیاتی خطرات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ان ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…