بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پتہ تو کرلو یہ پاکستان ہی ہے ناں! موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے لگا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں پاکستانی شہریوں اور سڑکوں نے بھارتی اداکار گپی گرایول کو اپنا مداح بنا لیا

datetime 18  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکار و اداکار گپی گرایوال گزشتہ ماہ میں پاکستان آئے تھے، انہوں نے اپنےآبائی گائوں کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کے بزرگ 1947ء سے پہلے رہتے تھے ۔ پاکستان کے دورے کے دوران بھارتی اداکار پاکستانی شہروں اور سڑکوں کے مداح بن گئے ۔ گپی گریوال نے دورے کاآغاز ننکانہ صاحب میں موجود گرودوارے سے کیا،

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہیہاں آنا میرا خواب تھا جو آج پورا ہوا ۔بھارتی اداکار کا پاکستان سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے میں کینیڈا آگیا گیا ہوں، اپنے علاقے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا سا پسماندہ ہے لیکن لاہور اور اسلام آباد گیا تو وہاں کی سڑکیں اور ماحول دیکھ کر میں حیرت میں پڑگیا ، ایسا لگ رہا تھا کہ میں پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا آگیا ہوں ۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جیسا پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا میں نے پاکستان کو ویسے بالکل بھی نہیں پایا ، وہاں کے لوگ بہت ملنسار اور مہمان نواز ہیں ۔ پاکستان موٹروے کی تعریف کرتے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکیں بہت اچھی ہیں بھارت میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں ہر وقت رش نہ لگا ہو ۔ مجھے پاکستان گھومتے ہوئے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ میں کینیڈا میں گھوم پھر رہا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…