لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک خسروبختیارنے کہاہے کہ ملک میں فصلوں پرٹڈی دل کے حملے پر قابوپانے کے لئے 128ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔،فوج اورشہری ہوابازی کا ادارہ بھی پیرسے شروع ہونے والی اسپرے مہم میں حصہ لیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل نے ملک کاایک بڑاحصہ تباہ
کردیاہے تاہم فصلوں پراس کے مزیدحملوں سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خوراک کاعالمی ادارہ بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پاکستان کوتکنیکی اور تذویراتی تعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران بلوچستان میں بھی ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیاجائے گا۔