منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد

datetime 14  فروری‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن) شہر قائد میں خاتون کی 12 سال پرانی لاش ملنے کے سلسلے میں پولیس نے قتل کے رخ سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی دس سے بارہ سال پرانی لاش ملنے کے واقعے کے سلسلے میں پولیس نے قتل کے تناظر میں بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی ہڈیوں سے نمونے حاصل کر لیے گئے،

ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ سے واضح ہو سکے گا کہ ذکیہ زیدی کی موت طبی تھی یا قتل۔پولیس نے لاش ملنے کا مقدمہ بھی گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا، یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعہ کے علاوہ جرم چھپانے کی دفعہ201 بھی شامل کی گئی ہے۔گزشتہ روز پولیس نے فلیٹ کا تالا توڑ کر جائے وقوعہ کا جائزہ بھی لیا تھا تاہم فلیٹ سے کوئی مشکوک چیز یا واقعاتی شواہد نہیں ملے، فرانزک ٹیم نے تمام کمروں کا جائزہ لیا اور مختلف نمونے اکٹھے کیے، رہایشی عمارت کے مکینوں سے بھی بیانات لیے گئے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جن بہن بھائیوں نے ماں کی لاش کو فریزر میں سالہا سال تک سنبھل کر رکھا تھا ان کی حرکات مشکوک تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں کی لاش کو فریزر میں رکھنے والے بھائی بہن نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، بہن بھائی کچھ سال قبل مذکورہ فلیٹ میں رہایش بھی ترک کر چکے تھے، دونوں ہفتے میں فلیٹ کا ایک چکر ضرور لگاتے تھے، مکینوں کے مطابق ہمیشہ ایک فرد فلیٹ میں جاتا، دوسرا نیچے انتظار کرتا، پھر دوسرا فرد فلیٹ میں جاتا اور پہلا نیچے انتظار کرتا۔متوفی خاتون ذکیہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ سرکاری اسکول ٹیچر تھیں، مرنے کے بعد ان کی لاش کو بیٹی اور بیٹے نے فریزر میں رکھ کر محفوظ کر دیا تھا، خاتون کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ بچوں نے اپنی ماں کی لاش محبت کی وجہ سے نہیں دفنائی، تاکہ ان کی ماں مرنے کے بعد بھی ان کی آنکھوں کے سامنے رہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیٹے قیصر نے خود کشی کی تھی اور کچھ عرصہ قبل بیٹی شگفتہ کی موت ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…