جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم مولانا فضل الرحمن کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کر کے دکھائیں مولانا اسعد محمود عمران خان کے بیان پر آپے سے باہر ، جوابی وار کر دیا

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہاہے کہ وزیر اعظم مولانا فضل الرحمن کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کر کے دکھائیں ۔جمعہ کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہاکہ وزیراعظم نے پورے پاکستان کو مقبوضہ پاکستان بنایا ہوا ہے،وزیراعظم نے بیان دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے

بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیراعظم یہ آرٹیکل 6 کی کاروائی کر کے دیکھائیں۔ مولانا اسعد محمود نے کہاکہ یہ وزیراعظم اور ان کے وزرا اپنے بیان سے مکر جاتے ہیں، ہم اس اسمبلی اور حکومت کو نہیں مانتے۔مولانا اسعد محمود نے کہاکہ پوری اپوزیشن موجودہ حکومت کو ناجائز سمجھتی ہے ،یہ جو اپوزیشن جیت کر آئی ہے وہ دھاندلی سے بچ بچا کر پہنچی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس آئین پر ہمارے جد امجد نے دستخط کئے ،دوتہائی اکثریت والے نوازشریف کو گریبان سے پکڑا گیا ،بلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو نے شہادت دی ،آج کابینہ میں قتل کا ملزم وزیر بنا بیٹھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں لاس اینجلس کی بات نہیں کرنا چاہتا ہوں ،نہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی بات کرنا چاہتا ہوں ،یہ وزیر اعظم سلیکٹڈ تھا اور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہمیں محب وطنی ہونے کی قسمیں کھانی پڑیں ،آرٹیکل چھ تو اس پر لگنا چاہئے جس نے ایران میں ریاستی اداروں کے خلاف وعدہ معاف گواہی دی ۔ انٓہوںنے کہاکہ ہم وہ نہیں کرنا چاہتے جو حکومت چاہتی ہے ،ہم تکالیف برداشت کرلیں گے مگر آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔دوسری جانب سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کچھ دن پہلے بیان دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتا کرنا چاہیے،مجھے آج میرے ساتھیوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل چھ لاگو ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر وزیراعظم کہہ رہے ہیں تو مولانا فضل الرحمن کو گرفتا ہونا چاہیے،سوال یہ ہے کہ رکاوٹ کون ہے۔ انہوںنے کہاکہ 16 ماہ کی تاریخ میں انہوں نے جو تاریخی اقدام اٹھائے ہیں تو یہ اقدام بھی اٹھائیں۔ مولاناعبد الغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان اس قابل نہیں کہ ملک کے وزیر اعظم بنیں ،عمران خان جعلی الیکشن سے وزیر اعظم بنے،اگر وزیر اعظم آرٹیکل 62 پر پورا اترتا ہے

تو میں آج ہی استعفیٰ دے دونگا۔ انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور پرویز مشرف کہاں ہے؟۔ مولانا عبد الغفور حیدری کو جواب دیتے ہوئے سینیٹر شبلی فرار نے کہاکہ حیدری صاحب بتائیں کس کے کہنے پر یہ بات کررہے ہیں،وہ اس بات کو ہوا دے رہے ہیں کہ یہاں غیر جمہوری طریقہ سے بھی حکومت بن سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب وضاحت کریں کس کے

کہنے پر جمہوری عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک میں آئین تحفظ پاکستان کے کیے تحریک کا اعلان کیا،بلوچستان میں آئین بالکل معطل ہے۔سنیٹر محسن عزیز نے غفور حیدری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے دھرنے پر لا کر ساتھ چھوڑا ان سے پوچھیں ،حکومت سے ناراضگی کی وجہ واپسی کا کرایہ نہ دینا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جب بلایا نہیں تو کرایا کیوں دیتے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…