اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بزنس پلان تیار،بین الاقوامی ایکسپرٹ اس پلان کا جائزہ لیں گے

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار تمام ڈویژنوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک جامع انداز میں بزنس پلان تیار کر لیاگیاہے۔ وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے 28-01-2020 کو جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منسٹری آف ریلویز نے پاکستان ریلوے کی تجدید نو اوراسے موثر ادارہ بنانے کے لیے اپنا بزنس پلان پیش کیاہے۔

جس کے مطابق مسافروں اور کارگو کے لیے محفوظ اور معاشی ٹرانسپورٹ سروس مہیا کریگا۔یہ پلان وزارت ریلوے کی ٹیم اور ریلوے ہیڈکوارٹرز کے سینئر افسران نے تیار کیاہے۔ بین الاقوامی ایکسپرٹ اس پلان کا جائزہ لیں گے جوکہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے وزارت ریلوے کے ساتھ منسلک ہیں۔ بزنس پلان کا سب سے اہم جُز یہ ہے کہ ٹرینوں کی سیفٹی اور اوقات کار کو بہتر کیا جائے۔ جس کے لیے ایک علیحدہ سے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیاگیاہے اور سیفٹی کے حوالے سے ہر مہینے کانفرنس منعقد ہوگی۔ریلوے میں آٹو میشن کا فروغ پلان کا دوسرا اہم حصہ ہے۔ ڈیجیٹائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عملدرآمدکرکے سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے ریلوے کے تمام آپریشنز اور مالی انتظامات بھی کمپیوٹرائزڈ ہوں گے۔بزنس پلان کاتیسرا دوسرا اہم حصہ ریلوے آپریشن میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جانا ہے۔ ٹریک کی بہتری اورسٹاک کی مینوفیکچرنگ جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وضع کیا جائیگا۔پاکستان ریلوے پہلے ہی رائل پام گالف کلب اور اس کے ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پرکام شروع کرچکاہے۔ ریلوے کی ٹریک access پالیسی کے ذریعے کچھ پارٹیاں پہلے ہی فریٹ ٹرین چلانے کے لیے منسلک ہوچکی ہیں۔ اس پلان کے ذریعے تمام سٹاک کو ایم ایل ون کے نئے ویژن کی ضرورت کے مطابق تجدید کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…