اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی حلال کی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کا عمل کامیابی کی طرف گامزن ۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، بحرین اور ویتنام کے بعد ملائیشین حکومت نے بھی پاکستان سے حلال گوشت کی خریداری کیلئے منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیاء کے ڈپارٹمنٹ آف ویٹرنٹی سروسز اور ڈپارٹمنٹ آف اسلامک ڈیولپمنٹ ملائیشیا کی جانب سے پاکستانی حکام کو
آگاہ کر دیا گیا ہے۔ملائیشین حکام نے ابتدائی طور پر پاکستانی حلال گوشت کے دو پلانٹس کو برآمدات کی منظوری دیدی ہے ۔ فوکل پرسن ٹی ڈیپ یونٹس کی منظوری سے پاکستان سے گوشت اور گوشت سے تیارمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی حلال گوشت کے سب بڑے اور مستقل خریدار ممالک میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، بحرین اور ویتنام شامل ہیں۔