نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر راگو راج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں برقعے پر پابندی لگائی جائے،دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعے کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیر راگو راج سنگھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔
بھارتی وزیر گوراج سنگھ نے اپنے مطالبے میں یہ الزام بھی لگایا کہ دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعے کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد برقع پہن کر باآسانی ہمارے ملک میں گھس سکتے ہیں اور بھارت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اِس لیے میں ایک بار پھر مودی سرکار سے اپیل کروں گا کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گذشتہ سال سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی اِسی طرح بھارت میں بھی برقع پہننے پر پابندی لگانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برقع پہننے کا نظام عرب ممالک سے آیا ہے اور میں بھارتی شہریوں سے کہتا ہوں کہ متحد ہوجائیں اور برقع پر پابندی لگانے پر آواز اٹھائیں تاکہ ہمارا بھارت دہشت گردوں سے محفوظ رہے۔