ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں تمام ٹیکسز کا خاتمہ کرکے صرف یہ کام کیا جائے تو 12 ہزار ارب اکٹھا ہو سکتا ہے، حکومت کو شاندار تجویز دیدی گئی

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسیشن نظام میں پیچیدگیاں بھی ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ ہونے میں بڑی رکاوٹ ہیں،ملک بھر کے تاجر شناختی کارڈ کی شرط پر سراپا احتجاج ہیں،پا کستان میں ٹیکسز کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ عوام اورتاجروں میں تشویش بڑھتی جارہی ہے،

اگر پا کستان میں تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر کے ہر شخص سے صرف 20فیصد پر چیز ٹیکس وصول کیا جا ئے تو12ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ٹیکس نظام کے حوالے سے مذاکراے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک بھر ٹیکس بارز کے نمائندے اور ٹیکس کنسلنٹس نے شرکت کی۔ذوالفقار خان نے کہا کہ اب بھی عوام سے 45فیصد سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کیا جا رہا ہے جس کے اثرات عام آ دمی پر پڑتے ہیں اور مہنگا ئی کا جن بے قابو ہو جا تا ہے۔ اگر حکومت صرف پاکستان میں خرچ ہو نے والے پیسے کا تخمینہ لگائے توحکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق پہلے سال ہی ایڈوانس کی صورت میں 12ہزارارب سے زائد پرچیز ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے اور اس سے مہنگائی کی شرح بھی پچاس فیصد کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جس کی لا ٹھی اس کی بھینس والا فارمولا چل رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ چور راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ٹیکسز کی تعداد اور ٹیکس کا نظام اس قدر پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ ٹیکس کرنے والے اداروں کے اپنے ملازمین اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ حکومت صرف پر چیز ٹیکس کا نفاذ کرے جس کے مطابق جو شخص جتنا خرچ کرے اتنا ہی ٹیکس ادا کر ے جس سے عوام میں پایا جانے والا خوف بھی ختم ہو جائے گااور حکومت اپنے اخراجات سے زیادہ آ مدن حاصل کر سکے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…