ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو کتنی رقم فراہم کی؟نیب نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں نیب نے پنجاب 71 کمپنیاں کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہاگیا کہ پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو 193 ارب روپیہ دیا ۔نیب نے اپنے جواب میں کہاکہ 18 کمپنیوں کو پنجاب فنانس ڈویڑن نے کوئی رقم نہیں دی۔نیب کے مطابق کچھ کمپنیوں نے ٹی ایم ایز اور غیر ملکی فنڈز 163 ارب روپے بھی لیے ،غیر ملکی ڈونر سے ساڑھے چودہ ارب مزید کمپنیوں کو ملے۔نیب کے مطابق شہباز شریف کیخلاف 660 ملین کا

ریفرنس دائر کر دیا ہے،کمپنیوں کے معاملہ پر مزید دو ریفرنس دائر کیے گئے۔نیب کے مطابق کمپنیوں کے معاملہ پر دو تحقیقات،15 انکوائریاں زیر التواء ہیں،کمپنیوں کیخلاف 14 انکوائریوں میں محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی۔نیب کی رپورٹ کے مطابق 29 کمپنیوں کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کردی،پنجاب کمپنیوں کے معاملہ میں 1019 ملین روپے پلی بارگین سے ریکور کیے۔نیب کے مطابق پنجاب کی 71 کمپنیوں میں سے 48 فعال اور 33 غیر فعال ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…