نیویارک(این این آئی)واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ڈارک موڈ فیچر کو اینڈرائیڈ بیٹا ورڑن میں متعارف کرادیا تھا جس کا وعدہ اس نے 2018 میں کیا تھا اور صارفین کو بھی اس کا شدت سے انتظار ہے۔اور اب ڈارک موڈ کے حوالے سے واٹس ایپ میں ایک اور اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ڈارک سولڈ وال پیپرز کا اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ ابھی تمام صارفین کو دستیاب ہے۔یہ بات واٹس ایپ میں اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔اس اپ ڈیٹ سے صارفین چیٹ وال پیپرز میں
چھ نئے ڈارک رنگوں کو وال پیپر کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔اس نئے اضافے سے ڈارک موڈ کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ اگر ڈارک موڈ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے وال پیپر ان ایبل ہوں تو اسکرین کی روشنی برائٹ ہی رہتی ہے اور ڈارک تھیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔گہرے رنگوں کے وال پیپرز سے ڈارک موڈ میں واٹس ایپ چیٹس زیادہ بہتر نظر آئیں گی۔ویسے تو یہ فیچر اب بھی تمام صارفین کو دستیاب ہے مگر اس میں یہ نئے 6 گہرے رنگ موجود نہیں۔