منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

حکومت کا ن لیگ کی بات ماننے کا فیصلہ، لیگی رہنما کو بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

datetime 6  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز پر حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلادیا۔جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں بیٹھے 342 نمائندے اگر مہنگائی پر بات نہیں کریں گے تو عوام سے دھوکا کریں گے اس لیے مہنگائی کے حوالے سے ممبران اسمبلی پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ آٹا، گندم اور چینی اب بھی افغانستان بھیجی جا رہی ہے، جو مافیا وزیر اعظم کے ارد گرد ہیں ان کو سامنے لایا جائے۔خواجہ آصف نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو چور، ڈاکو صرف اپوزیشن کی صفوں میں نظر آتے ہیں باقی سارے دودھ کے دھلے ہیں، 45 فیصد چینی فیکٹریوں کے مالکان تو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں موجود ہیں۔ن لیگی رہنما کی تجویز پرپی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی بنانا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے اور وہ حکومت کی طرف سے کمیٹی بنانے پر 200 فیصد تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک تحریک کے ذریعے حکومت میں آئے ہیں، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ کسی ایک شخص کی وجہ سے تحریک کو نقصان پہنچے۔انہوں نے سب سے پہلے اپنا احتساب کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کوئی ٹھیکہ نہیں لیا، کوئی مل نہیں لگائی،معلوم ہونا چاہیئے کہ 1985 میں سیاست میں آنے والوں کی ملیں کیسے بن گئیں؟ اور گزشتہ حکومت نے اتنا قرض لیا تو کہاں لگایا؟اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے آئندہ منگل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی پر بحث کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریروں سے عوام کے مسائل کا مداوا نہیں ہو گا۔انہوں نے عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مانیں کہ ملک میں آٹے کا بحران ہے، بجلی مہنگی کرکے 25 سے 28 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے لیکن آپ کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دو سال ہو گئے عوام مہنگائی کے باعث مرگئی، آپ اپنی تعریفیں کروالیں بتائیں اب عوام کا کیا کرنا ہے؟ اب تو چور چور بس کر دیں، آپ ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی بنائیں، ہم اس مافیا کو گھسیٹ کر لائیں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…