منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

دو سال میں 22 لاکھ افراد بے روزگار ہو جائیں گے، ملکی معیشت کے حوالے سے ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے تشویشناک پیش گوئی کر دی

datetime 6  فروری‬‮  2020 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر شرح سود کا تناسب 13.25 سے کم کر کے 9 سے 10 فیصد تک لے کر آنا ہوگا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک ایسی چیز کی ہے جو کہ پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی اجازت ہوتی ہے،

انہوں نے گزشتہ سال اسٹیٹ بینک سے 3000 ارب ادھار لئے تھے جس میں ایڈوانس کے طور پر 1200 ارب روپے لئے گئے تھے حکومت کو علم تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام آ رہا ہے اور اس میں ایک بات واضح تھی کہ پاکستان اسٹیٹ بینک سے کوئی رقم نہیں لے گا اس لئے ہم نے سال ختم ہونے سے پہلے ہی سٹیٹ بینک سے پیس لے لئے، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ آنے والے دو سالوں میں 22 لاکھ افراد کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ ماہر معیشت نے کہا کہ کہ اگر تین فیصد شرح سود کیا گیا تو اس سے 560 ارب کی بچت ہو گی جو سکیورٹی اداروں کو دے سکتے ہیں۔ملک پر قرضہ بڑھنے کی بڑی وجہ گزشتہ سال بجٹ خسارہ ہوا جو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا۔ہم رواں سال 3 ہزار 200 ارب روپے صرف سود کی مد میں دیں گے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ رواں سال ابھی تک سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں آئی مگر ڈالر کی قیمت قدرے زیادہ ہے جو 148 روپے تک ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے 4 ہزار ارب روپے کی ضرورت پڑے گی، گزشتہ سال ملک کی جی ڈی پی 1.9 فیصد تھی جو اس سال 1.2 تک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور انڈسٹری منفی اعشاریوں کے ساتھ خوفناک صورتحال پیش کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے سال 10 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں جبکہ رواں سال مزید 12 لاکھ لوگ بیروزگار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا ہے آئی ایم ایف والے کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان پر کوئی دبا ؤمعیشت کے علاوہ بھی ڈالا جائے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…