بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے، سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ حکومت کی پریشانی میں بھی اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سے40724.40پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 55.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 12.51فی صدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورایک روزہ تعطیل کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41163پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس سے انڈیکس 40684پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سے40724.40پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس77.27پوائنٹس کی کمی سے18713.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95.47پوائنٹس کی کمی سے28398.37پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ194میں کمی اور18میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر کر76کھرب 71ارب25کروڑ92لاکھ روپے ہوگیا۔جمعرات کو12کروڑ78لاکھ3ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت1کروڑ82لاکھ88ہزار شیئرزکم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 44.89روپے کے اضافے سے بڑھ کر793.20روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 40روپے کے اضافے سے2040روپے ہوگئی جب کہ سروس انڈسٹریز اورجے ڈی ڈبیلوشوگر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب30.90روپے اور19.74روپے کی کمی ہوئی جس سے سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 900.05ہزار روپے اور جے ڈی ڈبیلو شوگرکے حصص کی قیمت309.27روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،ہیسکول پٹرول،لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈ،میپل لیف،ایونشن، فوجی سیمنٹ،اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاکستان اور پاک انٹر بلک کے شیئرز نمایاں رہے۔سٹاک مارکیٹ میں مندی پر جہاں سرمایہ کار پریشان ہیں وہاں پر حکومتی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…