جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بچوں سے زیادتی، حکومت کا مجرم کو متاثرہ خاندان کے سامنے پھانسی دینے کا فیصلہ، مجرم کو نشان عبرت بنانے کیلئے شاندار فیصلے

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون میں سخت سزائیں شامل کرتے ہوئے گھناؤنے فعل کے مجرموں کو پھانسی دینے، متاثرہ خاندان کو پھانسی دیکھنے کیلئے پھانسی گھاٹ تک رسائی دینے، پھانسی کی ویڈیو جاری کرنے اور عمر قید کی صورت میں ساری زندگی جیل میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معصوم بچوں کے استحصال کے مقدمات کیلئے ماڈل کورٹس بنائے جائیں گے، مقدمہ کا فیصلہ 30 دنوں کے اندر کیا جائیگا، مجوزہ قانون کا ڈرافٹ ایک ہفتہ میں تیار کرکے منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر موجودہ قوانین کا جائزہ لیکر اس میں سخت سزائیں شامل کرنے کیلئے اسپیکر مشتاق غنی کی سربراہی میں اسپیشل پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بچوں کے ساتھ گھناؤنے فعل میں ملوث مجرمان کیلئے سرعام پھانسی کی سزا تجویز کی تاہم چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا اس لئے کمیٹی نے مجرم کو پھانسی دینے کے ساتھ متاثرہ خاندان کے افراد کو مجرم کی پھانسی اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے انہیں پھانسی گھاٹ تک رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرم کو پھانسی دینے کی ویڈیو بھی عام کی جائے گی تاکہ لوگ اس سے عبرت حاصل کرسکیں، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی تشدد کے واقعات کے مقدمات کی اسپیڈی ٹرائل کیلئے ماڈل کورٹس بنائے جائیں گے جو 30 دنوں کے اندر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمر قید کی صورت میں مجرم کو باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…