اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کو وائرس سے بچانے کیلئے ماسک کم پڑ گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین میں شہریوں کے بچاوٴکے لئے ماسک کم پڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد چین کو میڈیکل ماسک کی ضرورت ہے ۔
چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیکل ماسک کی ایمر جنسی بنیاد پرضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین میں فیس ماسک کے حصول میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کو آن لائن ویب سائٹس سے بھی ماسک ملنا مشکل ہو چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی بدولت نہ صرف چین بلکہ امریکہ، کینیڈا ، دبئی اور دیگر ممالک میں فیس ماسک کی طلب میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب چین اور پاکستان کی درمیاں عارضی تعطل کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے 29 جنوی سے دو فروی تک کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام پروازیں بند کی تھیں ، تعطل کی مدت مکمل ہونے پر چائنہ ائیر کی پرواز 6007 ارومچی سے اسلام آباد پہنچ گئی ،اسلام آباد کے ہوئی اڈے پر وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،چائنیز سفیر اور سفارتخانے کے افسران موجود تھے ،مسافروں میں پاکستانی اور چینی باشندے شامل ہیں ،ٹیسٹ اور اسکریننگ مکمل اور تمام کوائف حاصل کرنے کے بعد مسافروں کو امیگریشن مرحلے سے گزارا گیا ۔ یاد رہے کہ اسکریننگ اور بخار کو چیک کرنے کیلئے کٹ چائنہ نے فراہم کی ہے ،ارومچی میں بھی ہوائی اڈے پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی ۔