جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ، کسان کس منفرد انداز سے بھگانے کی کوشش کرتے رہے ؟دیکھنے والے حیران رہ گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا (این این آئی)پاکپتن کی تحصیل عارف والا اور گرد و نواح میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ، کسان ڈھول اور ٹین کے ڈبے پیٹ پیپ کر ٹڈیوں کو بھگانے کی کوششیں کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے دریائے ستلج کے نواحی دیہات کے بعد عارف والا کے علاقے اڈہ رنگ شاہ میں گندم، آلو اور دیگر فصلوں پر حملہ کر دیا ہے۔اس علاقے کے کسان ڈھول اور ٹین کے ڈبے بجا کر

اور اسپرے کر کے اس آفت کو بھگانے میں مصروف رہے محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل رات کو درختوں پر بسیرا کرتا ہے اور سورج نکلنے کے بعد درختوں سے فصلوں پر حملہ آور ہوتا ہے، فی الحال اس کے حملے سے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔بڑھتے ہوئے ٹڈی دل کے حملوں کے بعد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ٹڈی دل پر تحقیق کے لیے ملک کا پہلا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرینِ حشرات کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کے لیے وفاقی ادارہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ فنڈز اور اسپرے کے لیے جہاز دستیاب نہ ہونے سے ٹڈی دل کے راستے میں بروقت مزاحمت نہیں کر سکا اور اس تاخیر سے ٹڈی دل کو پھیلنے کا موقع مل گیا۔ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں قائم کیے گئے پہلے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر نے ایگری کلچر سائنسز کے 100 طلبہ کو فوری طور تربیت دے کر پنجاب کے 36 اضلاع میں بھجوانے کے انتظامات کیے ہیں،یہ طلبہ کسانوں کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے حملوں سے ہونے والے تمام نقصانات پر جائزہ رپورٹ بھی تیار کریں گے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بر وقت اقدامات تو نہیں کیے جا سکے تاہم اب وزارتِ زراعت اور زرعی تحقیقاقی ادارہ مل کر ایک نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ آئندہ فصلوں کو ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جا سکے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…