منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترک صدر کے ذاتی محافظین نے الجزائر میں غم و غصے کی آگ بھڑکا دی

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر کے ذاتی محافظین نے پولیس کے کتوں کے ذریعے الجزائر میں اْس کانفرنس ہال کی تلاشی لی جہاں ایردوآن اور ان کے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تبون کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہونا تھا۔دونوں سربراہان کی آمد سے قبل انجام دیے گئے اس عمل نے الجزائر کے حلقوں میں غصے کی آگ بھڑکا دی۔ الجزائریوں کے نزدیک یہ فعل ان کے ملک کے استحکام کے حوالے سے

اہانت اور شکوک پر مبنی ہے اور الجزائر کے سیکورٹی اداروں کو چھوٹا گرداننے کے مترادف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن سرکاری دورے پر الجزائر کے دارالحکومت پہنچے تھے۔ اس دورے کی دعوت نہیں الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے دی تھی۔ دونوں سربراہان کے درمیان بات چیت میں لیبیا کا بحران سرفہرست رہا۔ اس کے علاوہ الجزائر اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں سربراہان کی پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل صحافی اْس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے کانفرنس کی تلاشی کے لیے پولیس کے تربیت یافتہ کتوں کو داخل ہوتے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سخت تنقید اور نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا اور اسے ایردوآن کی جانب سے الجزائر کے عدم احترام اور اس کی توہین کے مترادف شمار کیا گیا۔انسانی حقوق کے الجزائری کارکن الحبیب العلیلی کے مطابق ایردوآن کے ذاتی محافظین نے اس طرح تصرف کیا گویا کہ وہ مہمان نہیں بلکہ اس سرزمین کے مالک ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ یہ حرکت پروٹوکول اور قومی خود مختاری و سیادت کی خلاف ورزی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…