اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں  2019ء کے  فائنل امتحانات کب سے شروع ہونگے؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں  2019ء کے میٹرک ٗ ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز ٗ  اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2۔مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔

طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پرامتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی  شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذکیا جائے گا ٗ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔  ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…