اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان فرروی میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے جبکہ ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر کے درورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ وہ 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری و سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاتھا کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کا دورہ کریں گے
اور ترک صدر رجب طیب اردوان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہماری سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان انتہائی واضح اور دو ٹوک تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پر عزم ہیں ۔