جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فضائی سفر کرنے والوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا ،غیرملکی کرنسی لیجانے کی بھی حد مقرر

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )فیڈرل بوڈ آف ریو نیو اور کسٹمز نے فضائی سفر کرنے والوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا ء کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ،غیرملکی کرنسی لے جانے کی حد کے حوالے سے بھی آگاہ کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے

جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔شرائط میں کہا گیا 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالر لے جاسکتاہے ۔ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لے جانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا ء لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ملکی مفاد کے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء ، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا ء لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہاسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کے علاوہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیاء اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس پرخصوصی شکایتی سیل بھی بنا دئیے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…