منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں انتہائی اہم محکمہ میں سینکڑوں آسامیاں 16 سال سے خالی ہیں لیکن بھرتیاں نہیں کی گئیں، حیران کن انکشاف

datetime 23  جنوری‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)نصیرآباد پولیس میں سولہ سالوں سے720 سپاہی کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف آئی جی پولیس بلوچستان نے پارلیمانی سیکریڑی برائے بی ڈی اے میر سکند ر خان عمرانی کی جانب سے توجہ دلانے پر ڈی آئی جی نصیرآباد سے خالی آسامیوں کی تفصیل طلب کرلی

پولیس تھانوں اہم تنصیبات پولیس چوکیوں سرکاری آفیسروں کی حفاظت کیلئے پولیس نفری کی شدید کمی کا سامنا تفصیلات کے مطابق سولہ سال قبل 2004میں لیویز فورس نصیرآباد کو پولیس میں ہضم کرنے کے بعد پانچ سو کے قریب خالی آسامیوں کو پرکرنے کیلئے بھرتیاں نہیں کی گئیں ہیں جبکہ 220پولیس سپاہیوں کی آسامیاں ریٹائرمنٹ فوتگی مختلف دہشت گردوں کے واقعات میں شہید ہونے کی وجہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے نصیرآباد کے مختلف پولیس تھانوں اہم تنصبات پولیس چوکیوں سرکاری آفیسروں کی حفاظت کیلئے پولیس نفری کی شدید کمی کا سامناکرنا پڑرہا ہے محکمہ پولیس نصیرآباد میں نفری کی کمی کے حوالے سے پارلیمانی سیکریڑی برائے بی ڈی اے میر سکند ر خان عمرانی نے گزشتہ روز آ ئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کی نصیرآباد میں پولیس نفری کی کمی کے بارے میں آگاہ جس پر ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی سے خالی آسامیوں کی تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…