جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم ہر بات میں جھوٹ بولتے ہیں اور یو ٹرن لیتے ہیں یہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے، عمران خان پر شدید تنقید

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ وزیراعظم ہر بات میں جھوٹ بولتے ہیں اور یو ٹرن لیتے ہیں،یہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے، وفاقی،صوبائی اور شہری حکومتیں تمام کی تمام نااہل ہے، یہاں مسائل کے حل سے زیادہ آئی جی کی تبدیلی اور آٹے کے بحران کا شور ہے، کوئی بتائے گا کہ یہاں کیسی جمہوریت ہے،سندھ میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں کرپشن نہ ہو،

شہری حکومت بھی بدعنوانی پر کمربستہ ہے،ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایم کیو ایم کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ایم کیو ایم دوبارہ مہاجر کارڈ استعمال کرے گی اور صوبہ کا نعرہ لگائے گی۔ پاکستان ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کن لوگوں کے ہاتھوں میں پاکستان ہے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ کا برا حال ہے کوئی کام بغیر پیسے کے نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیر کراچی صاف کرنے نکلے تھے، صرف ٹوئٹرپرصفائی کی اور چلتے بنے ۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ وہ سندھ کے بلدیات کے قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔مصطفی کمال نے کہاکہ جب کے پی اور پنجاب نے بلدیاتی نظام بنایا تو کیا سندھ سے مشاورت کی؟ ۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ وزیراعظم کراچی کو 162 ارب روپے دینے کی بات کرتے ہیں لیکن وزیراعلی سے بات ہی نہیں کررہے تو بہتری کیسے ہوگی،ساتھ ہی انہوں نے وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا مشورہ دیااورکہاکہ وفاقی کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے، اگرسندھ حکومت اس آئی جی کی تبدیلی چاہتی ہے توتبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست ختم، سندھ میں لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں، لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ

لاڑکانہ جا کر کیسے کامیابی حاصل کرسکتا ہوں۔مصطفی کمال نے کہا کہ کے فور کے پرانے ڈیزائن پر کام نہ کرکے کئی برس ضائع کئے گئے ہیں، معلوم ہوا ہے کے فور پرانے ڈیزائن پر بنایا جائے گا، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے پرانے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پانی کی موٹروں کا افتتاح چیئرمین خود جاکر کرتا ہے، وزیراعلی اور بلاول نے پانی کی چار موٹروں کا افتتاح کیا ہے

کس جمہوریت میں وزیر اعلی پانی اور سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح کرتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی،سندھ میں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعلی اوربلاول نے شکوہ کیا ہے کہ وفاق تعاون نہیں کر رہا، تمام مسائل کی وجہ وفاق کو قرار دینا بھی سراسر غلط ہے، کراچی کی شہری حکومت

کرپشن میں لگی ہوئی ہے۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت چاہے ختم ہوجائے مگر ایم کیو ایم والے کہیں نہیں جانے والے، ایم کیوایم کا آخری وقت ہے، اس کے بات ان کی باری نہیں آئے گی، ایم کیو ایم جاتے وقت لوٹ کھسوٹ چاہتی ہے، انہوں نے مہاجروں کو بہت نقصان پہنچایا، ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایم کیو ایم کو چھپنے کی

جگہ بھی نہیں ملے گی، ایم کیو ایم دوبارہ مہاجر کارڈ استعمال کرے گی اور صوبہ کا نعرہ لگائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سندھ کیساتھ مخلص نہیں، ایم کیو ایم وہ چوکیدار ہے جو چوروں کیساتھ مل کر چوری کرتی ہے، ایم کیوایم جس دن حکومت سے چلے گئے رابطہ کمیٹی سمیت تمام کونسلر جیلوں میں ہونگے۔، اس کے علاوہ مصطفی کمال نے مئیر کراچی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…