لاڑکانہ (آن لائن) جماعت اسلامی لاڑکانہ کے سابق امیروبزرگ رہنما عبدالمجید شیخ انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ صوبائی نائب امیرپروفیسرنظام الدین میمن کی امامت میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،جے آئی یوتھ کے صوبائی رہنما ایڈووکیٹ طارق میرجت،لاڑکانہ ،شکارپور،اورقمبرشہدادکوٹ اضلاع کے امراء اورکارکنان سمیت
دوست احباب نے شرکت کی،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی عمر88سال تھی جبکہ پسماندگان میں پانچ بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ دریں اثناء نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی اوردیگر ذمہ داران نے عبدلامجید شیخ کپڑے والے کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔