ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دالبندین اور سوات کیلئے پروازیں بحال کر نے کااعلان  

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے دالبندین اور سوات کیلئے پروازیں بحال کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی اے کی کوئٹہ تا گوادر اور تربت پروازیں چلائی جائیں گی۔منگل کو وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان  بتایاکہ

پی آئی اے گوادر اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ میں دو پروازیں چلاتی تھی لیکن مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ان کو معطل کرنا پڑا۔ پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئٹہ تا گوادر اور تربت پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایئر پورٹ کی بھی مرمت کی جا رہی ہے اور سوات کے لئے بھی سیاحتی فلائیٹس چلائی جائیں گی۔  وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 2017ء میں پی آئی اے کا ریونیو 95 ارب 66 کروڑ روپے، 2018ء میں 103 ارب 49 کروڑ روپے اور 2019ء میں 146 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے تھا جبکہ 2017ء میں خسارے میں 29 ارب، 2018ء میں 32 ارب اور 2019ء میں 11 ارب 30 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور تمام اشاریئے مثبت ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…