جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے ہمیں شدید خطرہ ،وزیراعظم نے درپیش خطرے سے آگاہ کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا و صحافت مافیا کے قبضے میں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی بدولت ہی اقتدار میں آئے ہیں،  ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا آپریٹرز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست کرنے

والوں کا منہ بند کریں۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس گھر میں ڈاکہ پڑا ہو وہ گھر راتوں رات اپنے پائوں پرکھڑا نہیں ہو سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے دوست ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح چین نے دولت پیدا کر کے  نچلے طبقے کو غربت سے نکالا ، ہم بھی اسی طرح نجی سیکٹر کو مضبوط کر کے نچلے طبقے کو اپنے پاں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمیں شدید خطرہ ہے، آج بھارت پر شدت پسند سیاست دانوں نے قبضہ کر لیا ہے۔  مودی سرکار کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاج شروع ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتی ہے مگر ہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی توجہ سیاحت اور آئی ٹی کی طرف ہے جس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود غریب طبقے کے لئے ہماری حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور احساس کارڈ جیسے پروگرام متعارف کرائیں ہیں، اس طرح کے اقدامات پہلے کبھی نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو پروگرامز جو نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے ان میں ہائوسنگ منصوبہ اور سیاحت سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…