اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی فوراً نہیں آتی ،وزیراعظم عمران خان تبدیلی کی طرف گامزن ہیں لیکن ان کی سپیڈ بہت سست روی کا شکار ہے ، بہت ساری ایسی چیزیں تھیں جو عمران خان کو کرنا چاہیے تھیں لیکن نہیں ہو سکیں ،ٹیم بھی ان کے پاس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ وزیراعظم نے سمجھوتے پر سمجھوتا کیا جو ہر بار غلط ہی ثابت ہوا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ عمران خان اگر چاہتے بھی نواز شریف کو نہیں روک سکتے تھے ۔
معروف صحافی نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی سلیکشن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہمیں حیران کی بجائے پریشان ہی کیا ہے ۔ قبل ازیں سینئر کالم نگار حسن نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری پہلی غلطی کے توقعات کو بہت اوپر لے گیا جبکہ دوسری غلطی میں نے بہت یقین کر لیا کہ یہ آگئے تو پتہ نہیں کونسی توپ چل جائے گی ،مجھے اس حد تک نہیں جانا چائیے تھا۔ اگر سپورٹ کرتا تو مناسب طریقے سے کرتا۔ مجھے ان کے دعووں پر یقین نہیں کرنا چایئے تھا۔