کراچی(این این آئی) سربراہ بیت المال سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے خیرپور کے رہائشی نوید نامی مزدور کی کراچی میں خودسوزی کے واقعے پر نوٹس لے لیا اور خیرپور کی مقامی ٹیم کو متاثرہ خاندان کے گھر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوید کی خودسوزی کا واقعہ افسوسناک ہے بیت المال متاثرہ خاندان کی مکمل مدد کرے گا
بیت المال سندھ نوید کے بچوں اور باقی اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرے گا لوگوں سے اپیل کرتے ہیں وہ خودسوزی جیسا قدم نہ اٹھائیں بلکہ کسی بھی مشکل میں ہم سے رابطہ کریں سندھ میں خودکشیوں کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے وفاقی حکومت کو ذمہ دار ٹہرانے والے بی آئی ایس پی سے بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں صوبائی حکومت نے زکوٰۃ اور غریبوں کا وظیفہ بھی ہڑپ کرلیا ہے افسوسناک واقعہ ہے بیت المال اور ہماری پارٹی متاثرہ خاندان کی مکمل مدد کرے گی مقامی ٹیم کو ہدایات دی ہیں وہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کرنے خیرپور پہنچے گی جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نوید کی خودسوزی کا واقعہ انتہائی دردناک اور سندھ حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے سندھ میں غربت کی سطح آسمان چھورہی ہے غربت کے عروج پر ہونے کی علامت ہے ایک آدمی محنت مزدوری کرکے بھی اپنے گھر والوں کو روٹی مہیا نہیں کرسکتا اور اسے آٹے کا مسنوعی بحران کا سامنا کرنا پڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ خودسوزی کے بڑھتے ہوئے واقعے انتہائی سنگین اور حقوق انسانی کا مسئلہ ہیں سندھ میں کرپشن کے خاتمے اور بروقت انصاف کی فراہمی کا راستہ ہموار ہونا بے حد ضروری ہے تاکہ غریب آدمی کا چولہا جلے اور کرپشن فری پاکستان بن سکے۔