لاہور(این این آئی) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کے بجلی کے بلوں میں رعایت ختم کرنے کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا موصول ہوگیا۔ ٹیکسٹائل ملز کو اب نئے بل بارہ روپے کی بجائے بیس روپے فی یونٹ کے حساب سے بھجوائے جائیں گے۔ آپٹما نے
آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش سمیت مختلف آپشنز پر غور ہوگا۔یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنوری 2019 میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو رعایت کی منظوری دی تھی جبکہ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ رعایت ختم ہونے سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں۔