بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد کتنے ہزار میگا واٹ ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد 50 ہزار میگاواٹ ہے۔ جوگرمیوں میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب سے بھی دوگنا ہے۔ سال 2007ء  میں ملک میں ہوا سے 750 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی جو اب 2000 میگا واٹ تک بڑھ چکی ہے۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے

وسیع مواقع دستیاب میں جن میں سورج ‘ہوا ‘ پانی اور کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل و گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہوتی ہے اور دوسری جانب پاکستان پٹرولیم کی مصنوعات کی ملکی طلب پوری کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے اس لئے درآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کی مدد سے 50 ہزار میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے جس کی کئی عالمی ادارے بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے 32 فیصد کی استعداد کے مطابق پیداوار حاصل کررہے ہیں جبکہ نئے لگائے جانے والے ونڈ پاور پلانٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری صلاحیت کو 39 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ونڈ کو ریڈورز میں اگر 38‘39فیصد پیداواری استعداد کے مساوی بھی بجلی پیدا کی جائے تو پھر بھی پاکستان صرف ہوا کی مدد سے 18تا 20 ہزار میگاواٹ باآسانی پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دوسال کے قلیل عرصہ کے دوران ملک میں ہوا سے بجلی کی پیداوار میں 1250 میگا واٹ اضافہ ہوا ہے تاہم شفاف اور سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…