اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے پولیس افسر کیلئے انعام کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر(این این آئی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین کے لیے انعام کا اعلان کیا ۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران وہ غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او )کی کرسی پر بیٹھ گئے۔خیبرپختونخوا پولیس نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کردی۔جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر

انہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور بڑے تحمل سے اْن کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلیٰ ظرفی اور عمدہ اخلاقی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ایسے میں آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔آئی جی ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوعقیل امین نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…