اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اہم صوبے کی تین تحصیلوں میں لوگ جوہڑ کا گندا پانی پینے پر مجبور، جان لیوا بیماریوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلو(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ20سال کے طویل عرصے سے کوہلو کے تین تحصیلوں،ماوند،کاہان اور گرسنی میں آج کے جدید طور میں بھی لوگ پتھر کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں ان تحصیلوں میں بنیادی سہولیات تو کُجا مقامی لوگ اور جانور آج کے جدید طور میں بھی ایک ہی جوہڑ اور بارش کے تالابوں میں گندے اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں

گندے پانی کی وجہ سے یرقان،کنسر،گردوں کی خرابی سمیت مختلف بیماریوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اس وقت ماوند،گرسنی اور کاہان کو ضلع کے تحصیل ہونے کا حیثیت حاصل ہے اور ان علاقوں سے گزشتہ 20سال کے طویل عرصے میں کئی سیاسی پارٹیوں کے عوامی نمائندے الیکشن جیت کر صوبائی حکومت اور بلدیات میں آئے۔ علاقوں سے مقامی لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں گزشتہ کئی سالوں سے نقل مکانی شروع کردی ہے جس سے یہاں آباد شہر اب ویران ہونے لگے ہیں اور ان علاقوں میں واحد ذریعہ معاش،مالداری اور زراعت بھی صوبائی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے تبا ہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اس سے ان علاقوں میں لوگوں کا گزاربسر اب ناممکن ہوچکا ہے عوامی اورسماجی حلقوں نے صوبائی ووفاقی حکومت سے مسائل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…