پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ہنڈائی نشاط موٹرز  کی دھماکے دار انٹری ، میک ان پاکستان کے بینرز تلے کونسی 100گاڑیوں کی پیدوار کا اعلان کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ( ایچ این ایم پی ایل) نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے ایم تھری صنعتی زون میں گاڑیوں کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایچ ایم پی ایل نے 2سال کی قلیل مدت میں اسمبلی پلانٹ کی تعمیر کاکام مکمل کر لیا ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیٹسو اسٹیو نے کہا ہے کہ

دسمبر 2017ء  میں اسمبلی پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھاگیا تھا جو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسمبلی پلانٹ کی پیداواری استعداد 15 ہزار یونٹس سالانہ ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی میں کمپنی کے نئے پیداواری پلانٹ سے پاکستان ہنڈائی گاڑیوں کی تیاری ” میک ان پاکستان” کے بینر تلے تیارکی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے پک اپ ایچ۔ 100 پورٹر گاڑیوں کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جبکہ مستقبل قریب میں مزید کئی ماڈلز کی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ سی او اونے کہا کہ پاکستان میں ہنڈائی گاڑیوں کے پیداواری عمل کے آغاز پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں جس سے ہم پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ضروریات کی تکمیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہنڈائی اپنی جدید ترین گاڑیوں کے نئے ماڈلز مقامی طور پر تیارکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کو اپنے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بھی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…