لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے گیلپ پاکستان کا نیا سروے سامنے آ گیا،مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے اپنے پارٹی ووٹروں کا اعتماد حاصل نہ کر سکیں، 49 فیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دے دیا۔گیلپ اینڈگیلانی پاکستان پول کے نتائج کو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ سروے رپورٹ میں قریباًہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت
اچھی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔14 فیصد ووٹروں کے مطابق شہباز شریف کے علاوہ کوئی رہنما پارٹی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔مریم نواز اپنے چچا اور پارٹی صدر شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کر سکیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا۔سروے میں 19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہیں کیا۔