لاہور(این این آئی) آٹا چکی مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو قیمت میں چند ہی روز میں مزید 6روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ بتایاگیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 10دنوں کے دوران ایک من گندم کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے اس کا ریٹ 1800روپے سے بڑھ کر 2200روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے
بنے آٹے کی قیمت میں 6روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اس کا ریٹ 64روپے سے بڑھ کر 70روپے ہو گیا ہے،آٹا چکی مالکان نے اضافی نرخون کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت 72روپے فی کلو بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت 70روپے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آٹا چکی مالکان نے چند روز قبل بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔