پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن میں ممبران کے تقرر کیلئے 2 ناموں پر اتفاق، نا م سامنے آ گئے

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کیممبران کے تقرر کے لیے2 ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز یعنی بدھ کو حکومت اور اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تقرری کے لیے مزید 10 دن تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب حکومت اور اپوزیشن میں سندھ سے نثار درانی جب کہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ دونوں نام اپوزیشن کی جانب دیئے گئے۔ نثار درانی کا نام پاکستان پیپلز پارٹی نے جب کہ شاہ محمود جتوئی کا نام جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے پیرکو اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق کا امکان ہے جس کے بعد ہی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان اور سندھ کیلئے دو ممبران کے تقرر کی منظوری دی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں ممبران سے حلف لینے سے معذرت کر لی تھی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے طریقہ کار کو غلط قرار دیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو معطل کر دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان مدت ملازمت 6 دسمبر کو پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں اور پنجاب کے سینیئر ممبر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہیں۔آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ارکان کے معاملے پر ڈیڈلاک ہے،متحدہ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…