اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی جاوید چودھری کے یو ٹیوب چینل مائنڈ چینجر نے کامیابی کا پہلا مرحلہ طے کر لیا، چھ ماہ میں سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ ہو گئی، چینل کی ایک ویڈیو لاکھ روپے سے شروع ہونے والے 10 کاروبار یو ٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں آ گئی ہے۔
معروف صحافی جاوید چودھری کا یو ٹیوب چینل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے پانچ لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر کا حامل چینل بن گیا۔ بہت ہی کم وقت میں سبسکرائبرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہ چینل اپنی ترقیوں کی منازل طے کرتے ہوئے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔ بزنس کے حوالے سے ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ معروف صحافی کا چینل مائنڈ چینجر لوگوں کے لئے معلومات کا خزانہ لئے ہوئے ہے۔ اس میں جاوید چودھری کے بہترین مشوروں کی ویڈیوز ہیں۔ ان ویڈیو کو دیکھ کر آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے، انہیں دیکھ کر آپ کے اندر کوئی کام کرنے کی تحریک اٹھتی ہے۔ اس یو ٹیوب چینل میں آپ کو کاروبار کرنے کے بہترین طریقے بھی بتائے گئے ہیں، ان ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ کسی کی محتاج سے بچتے ہوئے اپنا کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آپ بھی اس چینل کو سبسکرائب کریں اور مائنڈ چینجر کا حصہ بن جائیں۔ یقین مانیں آپ معروف صحافی کی مفید باتوں پر عمل کرکے بہترین انسان اور بہترین کاروباری شخصیت بن سکتے ہیں۔ معروف صحافی نے کامیاب لوگوں کے حوالے دینے کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابی کی وجوہات بھی بتائی ہیں جس سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ چینل پر جانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔