اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن ثمر عباس نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے پروگرام میں بوٹ لانے کے اقدام کو نا پسند کیا ہے۔
ثمر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر غصے کا اظہار کیا، ثمر عبا س نے مزید دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجودہ نے اپنی ناراضگی سے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا۔جس کے بعد کچھ لوگوں نے معذر ت کر لی ہے۔