بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی توسیع اورلیز کے لئے درخواستوں کے آئن لائن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر محب اللہ خان، وزیراعلیٰ کے مشیربرائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر خان، سیکرٹری معدنیات نظر حسین شاہ و دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ضم شدہ اضلاع کے لئے بنائے گئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے تحت درخواستوں کے حصول کے لئے بٹن دبا کر آن لائن سسٹم کا باقاعدہ اجراء کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ باضابطہ قانون سازی کے ذریعے قبائلی عوام کو ان کے معدنی وسائل پر پہلا حق دیا گیا ہے، جس سے حکومت کا قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شفاف اور آن لائن سسٹم کے اجراء سے ضم شدہ اضلاع کے معدنی وسائل سے متعلق تمام تر افواہیں اور پروپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں۔ صوبائی حکومت قبائلی عوام کے حقوق کا بھر پور تحفظ یقینی بنارہی ہے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کئی قسم کے بیش قیمت معدنی ذخائر موجود ہے، مگر دہشتگردی کی حالیہ لہر نے دیگر شعبوں کی طرح شعبہ معدنیا ت کو بھی بہت نقصان پہنچایا تھا، اب سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکا ہے۔ انضمام کے فوری بعد صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ ایسی قانون سازی کی جائے جس سے قبائلی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ اس مقصد کے لئے 2019میں باضابطہ بل پاس کیا ہے، جس کی رو سے سابقہ فاٹا میں معدنی وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کو دیا گیا ہے۔ قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قبائلی اضلاع میں کان کنی کے لئے درخواستوں کے حصول کا سلسلہ آج سے شرو ع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قانون کی توسیع سے قبائلی اضلاع میں روزگار کے وسیع مواقع پیداہوں گے، اور ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…