کراچی (این این آئی) سندھ میں آئی جی پولیس کوہٹانے اورصوبے میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی سندھ کابینہ کی سفارش پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفون پررابطہ کرکے مشاورت کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر سندھ سے آئی جی سندھ کے معاملے پر
ٹیلیفونک رابطہ کیااور گورنر سندھ کو اس ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک بھی دیا ہے جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کے قریبی ذرائع نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو مزید مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔