پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

ٹی وی پروگرام میں بوٹ لانے کا مقصد کیا تھا؟نواز شریف اور مریم نواز قوم سے معافی مانگیں تو میں بھی یہ کام کروں گا، موقف پر قائم ہوں، فیصل واوڈا کی چونکا دینے والی باتیں

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ٹی وی پروگرام میں بوٹ لانے کا مقصد کسی ادارے کی تذلیل نہیں تھا، بوٹ کی صورت میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو آئینہ دکھایا، نواز شریف اور مریم نواز قوم کو گمراہ کرنے پر معافی مانگیں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا، وزیراعظم کو میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی لیکن موقف پر قائم ہوں۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لمبی چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کے ہوتے ہوئے بوٹ والی بات پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اور ان کی قربانیوں کی عزت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بوٹ لانے کا مقصد کسی ادارے کی تضحیک نہیں تھا بلکہ اپوزیشن کو آئینہ دکھانا تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بوٹ کی شکل میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھاکر ننگا کردیا ہے۔ وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں اس وقت کے آرمی چیف کو انڈیا بھیج رہے تھے تو کونسے ادارے کی خدمت کر رہے تھے۔ نواز شریف ن کارگل واقع کی تحقیقات کا بیان اور ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگا کر کونسی ملک کی نیک نامی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان تنازع میں فوج مخالف بیان دیا جبکہ خلائی مخلوق کا بیانیہ بھی نواز شریف کا ہی تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں سلیکٹیڈآئٹم کہا گیاجبکہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دے کر قوم کو ورغلایا گیا۔ ججوں کو دھمکیاں دی گئی کہ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانے کی کوشش کی تو دانت ٹوٹ جائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف بھارتی بزنس مین کو بغٰیر ویزا پاکستان لائیلک جبکہ کلبھوشن کیس کے دوران عالمی عدالت میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کے بیان کا حوالہ دیا۔ نواز شریف پلیٹ لیٹس کا ڈرامہ رچایا لیکن طیارے میں انگور کھاتے ہوئے ملک سے فرار ہوگئے۔ وفاقی وزیرآبی وسائل نے کہا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے انہیں میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی میں نے آئندہ احتیاط برتنے کا یقین دلایا ہے لیکن میں اپنے موقف پر قائم ہوں اگر نواز شریف اور مریم نواز قوم کو گمراہ کرنے پر معافی مانگ لیں تو میں بھی بوٹ والی بات پر معافی مانگ لوں گا۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…