پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام(آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہا ؤ سنگ سوسائٹیز کی جانب سے غیر قانونی تشہیر کرکے فراڈ کے ذریعے عوام سے رقم بٹوری جاتی ہے، لہٰذا ان کی تشہیر پر پابندی لگادی گئی۔

شہرمیں ہا ؤ سنگ سوسائٹی کی تشہیر، اخبارات میں اشتہارات دینے، پلاٹس فروخت کرنے، ممبرشپ فیس لینے سے متعلق تمام قسم کی تشہیر پر پابندی لگادی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی مجسٹریٹ نے خیابان سہروردی، تھرڈ ایوینو، فورتھ ایونیو اور سرینہ چوک سمیت ریڈزون میں 5 یا اس سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں پہاڑوں کی کھدائی سمیت فرقہ واریت میں استعمال ہونے والے سی ڈی، ڈی وی ڈی اور سا ؤ نڈ سسٹم پر بھی پابندی عائد کردی۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آتش بازی، اس کا سامان رکھنے، خرید و فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ آتش بازی کے اوزار رکھنے کی بھی ممانعت ہوگی۔ جاری نوٹیفکیشن میں شہر بھر میں فرقہ واریت پر مبنی بینرز لگانے، وال چاکنگ کرنے اور پمفلٹس بانٹنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر سے فرقہ واریت پر مبنی تقاریر پر بھی پابندی ہوگی جبکہ تمام قسم کے جلسے، جلوس، اجلاس، مجالس اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ تمام پابندیاں دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے عائد کی۔ ان تمام پابندیوں کا اطلاق 14 جنوری سے ا?ئندہ 2 ماہ تک ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…