اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ایک لاکھ 40ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کرنیوالوں میں ملوث پائے گئے، تعلق کن وزارتوں سے نکلا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین بھی وظیفہ وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریلویز، پاکستان پوسٹ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین ان میں شامل تھے۔

وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین بھی اس وظیفے وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ان تمام سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں، صوبائی چیف سیکرٹریز کو ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے ملازمین کو اسی روز شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا جب ان کے وظیفے وصول کرنے کا علم ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم کے مطابق ان سرکاری ملازمین کے نام بہت جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور اسے نادرا سے لنک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی گاڑیوں، جائیداد اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات اکٹھی کی گئیں جس سے پتا چلا کہ کچھ لوگ مستحق نہیں تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ایسے افراد کی مکمل جانچ پڑتا کے بعد انہیں بی آئی ایس پی سے نکال دیا گیا، نئے افراد کو بھی پوری طرح چیک کرنے کے بعد مستحقین میں شامل کیا جائے گا۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…